مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کابل بم دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔
طالبان حکومت کے نائب وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمٰن حقانی اس وزارت کی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔
طالبان نے داعش کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا، جس کی مذکورہ تکفیری دہشت گرد گروپ نے ذمہ داری قبول کی۔
داعش کی اعماق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان وزیر کے دفتر کے باہر منتظر ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں مذکورہ وزیر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ